روس  کی پیش قدمی ، یوکرین کے ایک اور اہم شہر پر قبضہ کرلیا

08:27 AM, 18 Feb, 2024

نیوویب ڈیسک

ماسکو:روس نے پیش قدمی جاری رکھتے ہوئے یوکرین کے ایک اور اہم شہر ایودیو پر قبضہ کرلیا ہے۔   رپورٹس کے مطابق روسی فوج سے لڑائی میں ڈیڑھ ہزار یوکرینی اہلکار مارے گئے ہیں۔

 ڈونیسک کے شمالی شہر پر قبضہ کرنل جنرل موردویو چوف کی قیادت میں ہوا۔ روسی وزارت دفاع کے مطابق  ایودیو کا شہر آزاد کرانے سے مزید آگے بڑھنے میں مدد ملے گی۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق ڈونیسک کے دارالحکومت پر یوکرینی حملے روکنا ممکن ہوگیا ہے۔روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے یوکرین کے شہر پر قبضے کو اہم فتح قرار دیا ہے۔

مزیدخبریں