اسلام آباد (جہانزیب عباسی)سابق وزیر اعلیٰ پرویز الہٰی ،سپریم کورٹ کے جج ، صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری کی مبینہ آڈیو لیک ہونے کے معاملے پرپاکستان بار کونسل نے اہم اجلاس طلب کرلیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن عابد زبیری کی وکالت کا لائسنس معطل کرنے پر غور ہوگا۔
پاکستان بار کونسل نے 23فروری کو آڈیو لیک معاملے پر اہم اجلاس طلب کیا ہے۔وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل ہارون رشید کہتے ہیں اجلاس میں ممبران کے سامنے آڈیو لیکس کا معاملہ اٹھایا جائے گا۔
اجلاس میں آڈیو لیکس کے حوالے سے آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گااگر صدر سپریم کورٹ بار مس کنڈکٹ کے مرتکب ہوتے ہیں لائسنس معطل کیا جا سکتا ہے۔