آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کراچی پولیس آفس کا دورہ، زخمیوں کی عیادت

09:14 PM, 18 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

کراچی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی پولیس آفس اور ہستپال  کا دورہ کیا ۔  دہشت گردی واقعہ میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ  اور کور کمانڈر کراچی بھی  آرمی چیف کے ساتھ تھے ۔ آرمی چیف نے فوج، پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے حوصلے اورجذبے کو سراہا،

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب یا نظریہ نہیں۔گمراہ کن تصور کو لالچ اور دباؤ سے مسلط کیا جارہا ہے ۔ انسداد دہشتگردی کیلئے اعتماد ، فریقین کی مشترکہ کاوشوں کی ضرورت ہے ۔پاکستانیوں نے ہمیشہ دہشتگردی اور انتہا پسندی کو شکست دی ہے ۔ 

مزیدخبریں