فوج کے خلاف کبھی بیان نہیں دوں گا، الیکشن کا اعلان سپریم کورٹ ہی کرے گی، مجھ پر کسی قسم کا تشدد نہیں ہوا : شیخ رشید 

فوج کے خلاف کبھی بیان نہیں دوں گا، الیکشن کا اعلان سپریم کورٹ ہی کرے گی، مجھ پر کسی قسم کا تشدد نہیں ہوا : شیخ رشید 
سورس: File

لاہور: سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وہ فوج کے خلاف کوئی بیان نہیں دیں گے ۔ میں نے کبھی شراب نہیں انہوں نے جھوٹا مقدمہ بنایا ہے۔ مجھ سے موبائل فون کا پاسورڈ مانگا جو ان کو دے دیا ہے۔ 

نجی ٹی وی کو انٹرویو میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ مجھ سے کیس کے بارے میں کوئی تفتیش نہیں ہوئی۔ سزائے موت کی چکی میں رکھا گیا ہے۔ جیل میرا سسرال ہے وہاں مجھ پر کوئی تشدد نہیں کیا گیا۔ 

انہوں نے کہا کہ اب سب کچھ سپریم کورٹ نے کرنا ہے۔ الیکشن کا اعلان بھی سپریم کورٹ ہی کرے گی۔ ہماری امیدیں عدلیہ سے ہیں۔اس نے ہی ملک بچانا ہے۔  پی ڈی ایم الیکشن نہیں لڑے گی۔ یہ مافیا کے پرائیویٹ جہازوں پر سفر کرتے ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں