آڈیو میری ہی ہے : ڈاکٹر یاسمین راشد نے سی سی پی او لاہور کے ساتھ لیک کال کی تصدیق کردی 

07:45 PM, 18 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور : تحریک انصاف وسطی پنجاب کی صدر یاسمین راشد نے اپنے اور سی سی پی او غلام محمود ڈوگر کے درمیان ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کی تصدیق کردی ہے۔ کہتی ہیں میری پرائیویسی توڑی گئی  عدالت جاؤں گی۔ 

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کسی کی ریکارڈنگ کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔ مجھے کہا جارہا ہے کہ  غلام محمودڈوگر سے کیوں بات کی۔ میری پرائیویسی کو توڑ کرآڈیو ریکارڈ کی گئی۔ آڈیو ٹیپ کرنے والوں کیخلاف عدالت جاؤں گی۔ 

انہوں نے کہا کہ عمران خان پر حملے میں شہبازشریف اور راناثنااللہ ملوث ہیں۔  عمران خان پاکستان کے سب سے مقبول ترین لیڈر ہیں ۔یہ لوگ ہم پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ 

مزیدخبریں