آئندہ 72 گھنٹے میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوجائے گا: اسد عمر 

آئندہ 72 گھنٹے میں انتخابات کی تاریخ کا اعلان ہوجائے گا: اسد عمر 
سورس: File

لاہور : تحریک انصاف کے سیکرٹری جنرل اسد عمر نے کہا ہے کہ اگلے 72 گھنٹے میں انتخابات کی تاریخ مل جائے گی۔ حکومت کا مقصد الیکشن سے بھاگنا ہے تاکہ غیر آئینی کام کرسکیں۔ 

اسد عمر کا کہنا تھا کہ پیر یا منگل تک الیکشن کی تاریخ ملنے والی ہے ۔  جو فیصلے انکے مفاد میں نہیں ان پر تنقید  شروع ہو جاتی ہے ۔ خواجہ آصف کہہ رہے کہ ملک دیوالیہ ہوگیا ہے۔ ان سے حکومت سنبھل رہی ہے اور نہ معیشت ۔ 

انہوں نے کہا کہ ہماری سپریم کورٹ سے اپیل ہے کہ فون ٹیپ کرنے کے غیر قانونی اقدامات کیخلاف ہماری درخواست پر سماعت شروع کرے اور جو بھی یہ غیر قانونی کام کرنے میں ملوث ہے، اُن سب کے خلاف کاروائی ہونی چاہئیے۔ عدالت پر الزام لگانے پر مریم نواز اور وزرا کو طلب کیا جائے۔

مصنف کے بارے میں