پروجیکٹ عمران خان کا عسکری ونگ نیوٹرل ہوا، عدالتی ونگ اب بھی کام کر رہا ہے: بیرسٹر ظفراللہ 

02:38 PM, 18 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:  مسلم لیگ ن کے رہنما بیرسٹر ظفر اللہ خان نے کہا ہے کہ پروجیکٹ عمران خان کا عسکری ونگ نیوٹرل ہوا جبکہ عدالتی ونگ اب بھی کام کر رہا ہے۔ عدالتوں کو اس بارے غور کرنا چاہیے۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کا لاڈلہ پن اب بھی جاری ہے۔ پراجیکٹ عمران خان کے دو ونگ تھے جس میں سے اسٹیبلشمنٹ ونگ نیوٹرل ہوگیا ہے جبکہ جوڈیشل ونگ اب بھی کام کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے شاہد خاقان عباسی کی ضمانت لینے میں ساڑھے 8 ماہ لگ گئے ،2 ،2 ماہ کا ریمانڈ دیا جاتا تھا۔میری ضمانت کی درخواست ہی نہیں لگائی جاتی تھی لیکن ادھر یہ عدالت میں جاتے بھی نہیں ہیں اور ان کی ضمانتیں بھی ہو جاتی ہیں۔ 

مزیدخبریں