عمران خان فوج، عدلیہ، میڈیا اور رئیل اسٹیٹ مافیا کا مشترکہ پراجیکٹ تھا، فوج نیوٹرل ہوگئی،دوسروں کیلئے آپریشن کی ضرورت ہے: خواجہ آصف

02:29 PM, 18 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پروجیکٹ عمران فوج، عدلیہ ، میڈیا اور رئیل سٹیٹ مافیا کا مشترکہ منصوبہ تھا جس میں سے صرف فوج نیوٹرل ہوئی ہے۔ 

انہوں نے بیرسٹر ظفر اللہ کی ویڈیو ٹویٹ کرتے لکھا کہ  انفیکشن باقی ہے بیرسٹر ظفر اللہ ٹھیک فرما رہے ہیں۔ عمران خان اسٹیبلشمنٹ ، عدلیہ،  میڈیا اور رئیل اسٹیٹ مافیا کامشترکہ پراجیکٹ تھا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ ایسے پراجیکٹ قومی انحطاط واشرافیہ کی ذہنی واخلاقی تنزل کی علامت ہوتے ہیں۔ سرجری اور اینٹی بائیٹک کی ضرورت ہے ۔اب اجتماعی ذمہ داری موجودہ حکمرانوں کی ہے ۔اللہ شفاعطافرمائے۔ 

مزیدخبریں