اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پروجیکٹ عمران فوج، عدلیہ ، میڈیا اور رئیل سٹیٹ مافیا کا مشترکہ منصوبہ تھا جس میں سے صرف فوج نیوٹرل ہوئی ہے۔
انہوں نے بیرسٹر ظفر اللہ کی ویڈیو ٹویٹ کرتے لکھا کہ انفیکشن باقی ہے بیرسٹر ظفر اللہ ٹھیک فرما رہے ہیں۔ عمران خان اسٹیبلشمنٹ ، عدلیہ، میڈیا اور رئیل اسٹیٹ مافیا کامشترکہ پراجیکٹ تھا۔
انفیکشن باقی ھے بیرسٹر ظفر اللہ ٹھیک فرما رہے ھیں. IKاسٹیبلشمنٹ عدلیہ میڈیا رئیل اسٹیٹ مافیا کامشترکہ پراجیکٹ تھا.ایسے پراجیکٹ قومی انحطاط واشرافیہ کی ذہنی واخلاقی تنزل کاsymptom ھوتےھیں. سرجری اور antibiotic کی ضرورت ھے.اب اجتماعی ذمہ داری موجودہ حکمرانوں کی ھے اللہ شفاعطافرمائے https://t.co/kZh0fJg3Z9
— Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) February 17, 2023
خواجہ آصف نے کہا کہ ایسے پراجیکٹ قومی انحطاط واشرافیہ کی ذہنی واخلاقی تنزل کی علامت ہوتے ہیں۔ سرجری اور اینٹی بائیٹک کی ضرورت ہے ۔اب اجتماعی ذمہ داری موجودہ حکمرانوں کی ہے ۔اللہ شفاعطافرمائے۔