اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے صدر عارف علوی کے خط کا جواب دے دیا ۔ الیکشن کمیشن کا خط میں لکھے الفاظ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہو ئے کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آئین اور قانون پر عمل کرتا ہے۔الیکشن کمیشن نے صدر کی جانب سے طلب کردہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق الیکشن کمیشن نے صدر عارف علوی کے خط کا جواب دے دیا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن کا خط میں لکھے الفاظ پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہو ئے کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن آئین اور قانون پر عمل کرتا ہے۔
الیکشن کمیشن ایک آزاد اور خود مختار ادارہ ہے جواب کا متن اورالیکشن کمیشن عدلیہ کے فیصلوں کا احترام اور من و عن عمل کرتا ہے۔صدر کی جانب سے الیکشن کمیشن کے بارے بے حسی کے الفاظ لکھنا مناسب نہیں ۔ صدر مملکت کی جانب سے ایسے الفاظ لکھنے پر افسوس اور مایوسی ہوئی۔
الیکشن کمیشن اپنی آئینی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دے رہا ہے۔ الیکشن کمیشن نے صدر کی جانب سے طلب کردہ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا ہے۔ الیکشن کمیشن ممبران اور اعلی حکام ایوان صدر میں اجلاس میں شرکت کریں گے۔ایوان صدر میں اجلاس سوموار دن گیارہ بجے طلب کیا گیا ہے۔