کراچی :گزشتہ شب شاہراہ فیصل پر واقع کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی ابتدائی رپورٹ تیار کرلی گئی ۔
پولیس ذرائع کے مطابق شام 7بجکر 10 منٹ پر 3 دہشتگرد مرکزی دروازے سے پولیس اہلکار کو زخمی کرکے پولیس آفس میں داخل ہوئے، ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر نفری کے ہمراہ سب سے پہلے کے پی او میں داخل پہنچے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی آئی جیز ناصر آفتاب، طارق دھاریجو، مقدس حیدر بھی 5 سے 10 منٹ میں کے پی او پہنچ گئے تھے ،ایس پی کلفٹن احمد چوہدری نے نچلی منزل پر موجود افسران ا ور اہلکاروں کو ریسکیو کیا۔