وزیراعظم شہباز شریف کا کراچی پولیس آفس پر حملے میں جام شہادت نوش کرنے والوں کیلئے شہدا پیکج کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کا کراچی پولیس آفس پر حملے میں جام شہادت نوش کرنے والوں کیلئے شہدا پیکج کا اعلان

اسلام آباد :وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی پولیس آفس پر حملے میں جام شہادت نوش کرنے والوں کو شہدا پیکج دینے کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کراچی پولیس آفس پر دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن  میں  شہید ہونے والے  2 پولیس، ایک رینجر اہلکار اور ایک سویلین کے اہل خانہ سے اظہار ہمدردی  کیا ، انہوں نے  آپریشن میں جام شہادت نوش کرنے والوں کو شہدا پیکج دینے کا اعلان کیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ تینوں افواج، رینجرز، پولیس سمیت مشترکہ آپریشن میں شریک تمام فورسز کو خراج تحسین کرتا ہوں،فورسز نے  ایک گھنٹے طویل آپریشن میں پیشہ ورانہ مہارت اور مستعدی کا مظاہرہ کیا۔


ان کا کہنا تھا کہ  پولیس کی استعداد میں اضافے پر فوری توجہ دینا ہوگی، دہشتگردی کا ناسور ختم کرنے کے لیے پوری ریاستی قوت اور اشتراک عمل کو بروئے کار لانا   وقت کی اہم ضرورت ہے ۔

وزیراعظم نے حملے میں زخمی ہونے والے افراد  کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی   ہدایت  بھی کی۔
 
 
 

مصنف کے بارے میں