زرداری پر عمران کے قتل کی سازش کاالزام ، شیخ رشید پر2 مارچ کو فردجرم عائدہوگی

10:07 AM, 18 Feb, 2023

اسلام آباد  :ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ  نے سابق وفاقی وزیر شیخ رشید پر فرد جرم عائد کرنے کے لیے 2 مارچ کی تاریخ مقرر کر دی۔


شیخ رشید کی جانب سے آصف علی زرداری پر قتل کے الزام کے کیس کی سماعت ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ہوئی۔  شیخ رشید اپنے وکیل کے ہمراہ جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر کی عدالت میں پیش ہوئے۔

دوسری جانب اسلام آباد پولیس نے شیخ رشید کے خلاف کیس کا چالان عدالت میں جمع کرا دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ عمر شبیر نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید کے خلاف کیس میں دو مارچ کو فرد جرم عائد کریں گے۔

جوڈیشل مجسٹریٹ  عمر شبیر  کا کہنا تھا کہ  درخواست سیشن جج کی عدالت میں جمع کرائیں، میرا اختیار نہیں ہے۔

 شیخ رشید  کی جانب سے  استدعا کی  گئی کہ ایک کانفرنس میں شریک ہونا ہے، 15 مارچ کی تاریخ دے دیں۔جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہائی کورٹ کے آرڈر ہیں، چالان آگیا ہے، لمبی تاریخ نہیں دے سکتے، ٹرائل شروع ہو جائے تو پھر دیکھ لیں گے۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے 2 مارچ کو شیخ رشید کو عدالت کے سامنے حاضری یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔
 
 
 
 

مزیدخبریں