کراچی پولیس آفس پر ہونے والے دہشت گرد حملے میں آپریشن کے دوران مارے جانے والے2 دہشت گردوں کی شناخت ہو گئی ہے ۔
ایک دہشتگرد کی شناخت زالا نور ولد وزیرحسن کے نام سے کی گئی جس کا تعلق شمالی وزیرستان سے ہے ۔ سیکورٹی آپریشن کے دوران خود کو دھماکے سے اڑانے والے دہشتگرد کا نام کفایت اللہ ولد میرز علی خان تھا اور وہ وانڈہ امیر لکی مروت کا رہنے والا تھا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دونوں دہشت گردوں کا مزید ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے اور اس مقصد کے لیے ان کے فنگر پرنٹس بھی نادرا کو بھجوا دیے گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز کراچی پولیس آفس (کے پی او) پر دہشت گردوں کے حملے میں دو پولیس اور رینجرز اہلکاروں سمیت 4 افراد شہید ہوگئے تھے ، جبکہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے اور عمارت کو تقریباً 4 گھنٹے بعد کلیئر کرالیا گیا تھا ۔