عمران خان کی ممکنہ گرفتاری روکنے کیلئے کارکن الرٹ ، پولیس بھی تیار

09:09 AM, 18 Feb, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور :پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) عمران خان کی ممکنہ گرفتاری روکنے کیلئے کارکن الرٹ ہے ۔

زمان پارک میں پی ٹی آئی کے ڈنڈا بردار کارکنوں کی کثیر تعداد  میں  عمران  خان کی  رہائش گاہ  کے باہر موجود  ہیں  جس کی وجہ سے  کینال روڈ  بلاک ہے۔

 کارکنوں کے حکومت کیخلاف نعرے، کہتے ہیں کچھ بھی ہوجائے  عمران خان کو گرفتار نہیں کرنے دیں گے۔

 دوسری جانب  پولیس کا زمان پارک کے اطراف میں گشت جاری ہے  ، عمران خان کی ممکنہ گرفتاری کیلئے پرزنرز وین بھی زمان پارک  پہنچا دی گئی ہے ۔

مزیدخبریں