لاہور: حکومت نے ائیر پورٹ سکیورٹی فورس کی تنخواہوں میں بھی 15 فیصداضافے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق سول آرمذ فورسز کے ساتھ ائیر پورٹ سکیورٹی فورسز کی تنخواہوں میں بھی 15 فیصد اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر اعظم نے آج ائیر پورٹ سکیورٹی فورسز کی تنخواہوں میں بھی 15 فیصد اضافے کی منظور ی دی ہے۔ائیر پورٹ سکیورٹی فورس کی تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم مارچ 2022سے ہوگا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے وزیر اعظم عمران خان نے سول آرمذ فورسز کی تنخواہوں میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دی تھی۔ حکومت نے گریڈ ایک سے انیس کے وفاقی سرکاری ملازمین کو بھی 15 فیصد ڈسپیریٹی الاؤنس کی منظوری دی تھی۔