کابل : افغانستان میں کنویں میں پھنسے بچے کی جان نہ بچا نے میں ناکامی پر امارات اسلامی افغانستان کے وزیر دفاع اور افغان طالبان کے بانی ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب جذبات پر قابو نہ رکھ پائے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ دنوں افغانستان کے صوبے زابل میں 6 سالہ حیدر گہرے کنویں میں پھنس گیا جس کو بچانے کیلئے 4 دنوں سے ریسکیوں اہلکار سر توڑ کوششوں میں مصروف تھے ۔ تاہم بچے کو بچانے کی تمام تر کوششیں رائیگاں گئیں اور بچہ کنویں میں ہی دم توڑ گیا۔
امارات اسلامیہ افغانستان کے وزیر دفاع ملا یعقوب اور طالبان رہنما انس حقانی خود ریسکیو آپریشن کی نگرانی کرتے رہے تھے آج جب بچے کے انتقال کی خبر سامنے آئی تو موقع پر موجود ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب جذبات پر قابو رکھنے میں ناکام ہو گئے اور ان کے آنسو رواں ہو گئے۔