راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا بیلجیم کے دورہ کے دوران بیلجئیم کی وزیر دفاع ، چیف آف ڈیفنس سے ملاقات ہوئی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی لینڈ کمپونینٹ کے چیف آف سٹاف سے بھی ملاقات ہوئی ، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں جانب سےفوجی اوردفاعی پیداوارمیں فروغ دینےپراتفاق بھی کیا گیا جبکہ دونوں جانب سے فوجی تربیت،انسداددہشت گردی اورانٹیلی جنس تعاون کےفروغ پربھی اتفاق ہوا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان بیلجیئم کیساتھ تعلقات کوخصوصی اہمیت دیتاہے۔
دوسری جانب بیلجیئم کی قیادت نےپاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارتوں کوسراہا اور خطےمیں امن واستحکام کیلئےپاکستان کےکردارکی تعریف کی۔