وزیراعلیٰ پنجاب کا راولپنڈی میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے واقعات کا نوٹس

09:02 PM, 18 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے راولپنڈی میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے واقعات کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر راولپنڈی ڈویژن سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پابندی کے باوجود راولپنڈی میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے شدید برہمی کا اظہار کیا اور متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ 
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ پولیس اور انتظامیہ کو پتنگ بازی کی روک تھام کیلئے پیشگی انتظامات کرنے چاہئیں تھے جبکہ انہوں نے زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی کی۔ 
انہوں نے کہا کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور راولپنڈی میں پیش آئے واقعات پر غفلت کے ذمہ داروں کا تعین کر کے کارروائی کی جائے اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز ایکشن لیا جائے۔ 

مزیدخبریں