راولپنڈی میں پتنگ بازی پر پابندی ہوا میں اڑا دی گئی

راولپنڈی میں پتنگ بازی پر پابندی ہوا میں اڑا دی گئی

راولپنڈی:  پتنگ بازوں نے پابندیوں کو ہوا میں اڑا دیا،  منچلے ہوائی فائرنگ بھی کرتے رہے۔ڈور پھرنے سمیت مختلف واقعات میں70 سے زائد افراد زخمی جبکہ  ایک بچہ چھت سے گر کر جاں بحق ہو گیا ۔ 190 سے زائد پتنگ باز پولیس کے ہتھے چڑھ گئے ۔

راولپنڈی میں گزشتہ رات سے مختلف علاقوں میں بسنت کے نام پر پتنگ بازی کرنے والوں نے قانون کی دھجیاں اڑا دیں۔ مختلف واقعات میں70 سے زائد افراد  زخمی ہوگئے جبکہ ڈھوک کالا خان میں چھ سالہ بچہ کا پتنگ لوٹتے ہوئے چھت سے گر کر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں کاروائیاں کرتے ہوئے ابتک مجموعی طور پر 190 سے زائد افراد کو پتنگ بازی، پتنگ فروشی اور ہوائی فائرنگ کرنے پر گرفتار کرلیا جن کیخلاف مقدمات درج کرلیئے گئے۔

پولیس افسران کی جانب سے ڈرون کیمروں کی مدد سے پتنگ بازی کرنے والوں کی نشاندہی پر انہیں گرفتار کیا گیا جبکہ شہر میں پکٹس بھی قائم کی گئیں تھی۔

مصنف کے بارے میں