اسلام آباد آئیں، چائے پلائیں گے، علی زیدی کی بلاول بھٹو کو دعوت

06:54 PM, 18 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

 
حیدرآباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور وفاقی وزیربرائے بحری امورعلی زیدی نے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کو  اسلام آباد آنے پر چائے پلانے کی دعوت دیدی۔

حیدر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی زیدی نے کہا کہ بلاول بھٹو اسلام آباد آئیں، چائے پلائیں گے۔ انہوں نے  سندھ حکومت  پر تنقید کے نشتر چلاتے ہوئے کہا کہ سندھ سرکار نے پولیس سمیت تمام اہم اداروں کو تباہ کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے  کے حالات سب کے سامنے ہیں،  گزشتہ 15 سالوں سے آصف زرداری یہاں حکومت کر رہے ہیں، انہوں نے  الزام عائد کیا کہ زرداری مافیا مال بنانے کیلئے پاکستان  کے مفادات کے خلاف کام کر رہا ہے ۔زرداری مافیا کے ہوتے ہوئے سندھ ترقی نہیں کرسکتا.

پی ٹی آئی رہنما  نے کہا کہ سندھ میں 19 ارب کی گندم غائب ہوئی ہے، سندھ حکومت کےوزرا کہتے ہیں گندم چوہےکھاگئےہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں گندم چوری اور ذخیرہ کی جا رہی ہے جس کی وجہ سے وفاقی حکومت کو گندم درآمد کرنا پڑتی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما علی زیدی نے کہا کہ حلیم عادل شیخ کا میرے ساتھ کوئی اختلاف نہیں۔ انہوں نے کہا کہ حلیم عادل شیخ نےاستعفے میں لکھا ان کے پاس وقت نہیں۔

مزیدخبریں