اسلام آباد: پاکستان میں سیاحت کے فروغ کا مشن جاری ہے۔ قومی ائیرلائن پی آئی اے نے 13 مارچ سے لاہور اور کراچی سے گلگت سکردو کیلئے پروازوں کا دوبارہ آغاز کرنے کی تیار ی مکمل کر لی۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پروازوں کے آغاز کا مقصد موسم بہتر ہوتے ہی شمالی علاقہ جات کیلئے سیاحت کو فروغ دینا ہے۔ ابتدائی طور پر لاہور سےگلگت اوع سکردو اور کراچی سے سکردو کی پرواوزں کا آغاز کیا جارہا ہے۔
پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ قومی ایئرلائن نے گزشتہ سال ملک کے تمام حصوں سے شمالی علاقہ جات کیلئے پروازیں چلائی تھیں ان پروازوں سے مجموعی طور پر ایک لاکھ 81 ہزار سے زائد سیاح سکردو اور گلگت کی سیاحت کے لیے پہنچے تھے۔