کراچی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 7 میں پشاور زلمی کی قیادت کرنے والے قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض لیگ میں 100 وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے باؤلر بن گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وہاب ریاض نے یہ اعزاز جمعرات کے روز قذافی سٹیڈیم لاہور میں اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف کھیلے گئے میچ میں حاصل کیا اور سجدہ شکر بجا لائے۔ پی ایس ایل میں وہاب ریاض کا 100 واں شکار بننے والے بلے باز دانش عزیز تھے۔
وہاب ریاض نے اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف میچ میں 4 اوورز میں 26 رنز کے عوض دانش عزیز اور اعظم خان کی وکٹیں حاصل کیں جبکہ پشاور زلمی نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد میچ 10 رنز سے جیت لیا۔
وہاب ریاض پی ایس ایل میں 100 وکٹیں لینے والے پہلے باؤلر بن گئے
03:13 PM, 18 Feb, 2022