فیس بک کے بعد اب واٹس ایپ پر بھی کَور فوٹو لگائی جا سکے گی

11:40 AM, 18 Feb, 2022

نیوویب ڈیسک

نیویارک: فیس بک کے بعد اب واٹس ایپ پر بھی کَور فوٹو لگائی جا سکے گی ، واٹس نے نئے فیچر کی آزمائش شروع کر دی ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ واٹس ایپ کی جانب سے اس نئے فیچر پر کام کیا جارہا ہے جو پروفائل میں کور فوٹو کا اضافہ کرسکے گا ۔ اس فیچر کے لیے ایک نیا کیمرا بٹن متعارف کرایا جائے گا تاکہ صارفین نئی تصویر کھینچ کر یا پہلے سے محفوظ تصویر کو کور فوٹو کے طور پر استعمال کر سکے ۔

اس سے قبل واٹس ایپ نے آڈیو پیغامات کو بیک گراؤنڈ میں سننے کی سہولت دے کر اپنے صارفین کیلئے میسجنگ سروس کو مزید پرکشش اور آسان بنایا تھا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق مقبول ترین میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے نیا فیچر متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے واٹس ایپ صارفین اب دوسری چیٹ پر منتقل ہونے کے باوجود وائس پیغام کو سن سکیں گے ۔ یعنی اب صارف بیک وقت کسی سے موصول ہونے والے آڈیو پیغام کو سننے کیساتھ ساتھ کسی دوسری طرف سے آنیوالے پیغام پر بھی بات چیت جاری رکھ سکتا ہے ۔

واٹس ایپ حکام کے مطابق یہ نیا اور منفرد فیچر ڈیسک ٹاپ بی ٹا ورژن 2.2204.5 میں شامل کیا جائے گا، تاہم بعد ازاں اینڈروئیڈ اور آئی او ایس صارفین کیلئے بھی پیش کر دیا جائے گا ۔

مزیدخبریں