امارات اور مصر کے درمیان ٹکٹ صرف 13 ڈالر میں

08:38 PM, 18 Feb, 2021

ابوظہبی :متحدہ عرب امارات کی 'ویز ایئر ابو ظبی فضائی کمپنی نے امارات اور مصر کے درمیان صرف 13 ڈالر کی ٹکٹ جاری کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ وہ ابو ظبی سے مصر کے شہر اسکندریہ تک فضائی سفر کے 2500 ٹکٹ جاری کررہی ہے۔ ایک ٹکٹ کی مالیت 49 اماراتی درہم یا 13 اعشاریہ 34 امریکی ڈالر ہوگی۔ یہ پیشکش کمپنی کی طرف سے مصر کے ساتھ فضائی سروس کے افتتاح کے موقعے پر جاری کی گئی ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان فضائی سفر کی سہولت کے لیہ یہ ٹکٹیں 22 فروری سے دستیاب ہوں‌ گی۔
اماراتی اخبارالبیان کے مطابق اسکندریہ اور ابو ظبی میں سستے ٹکٹ کی سہولت سے صرف ایک بار فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے اور ٹکٹوں کی تعداد ختم ہونے کے بعد یہ سہولت بھی ختم ہوجائے گی۔خیال رہے کہ "ADQ" گروپ اور 'ویز ایئر مشترکہ طور پر 'ویز ایئر ابو ظبی فضائی کمپنی کچھ ہی عرصہ قبل قائم کی تھی۔
اس کمپنی کے ہوائی جہاز یونان کے دارالحکومت ایتھنز،تھیسالونیکی شہر، مصر کے اسکندریہ، اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب، کوٹائشی، لارنکا، اوڈیسا اور آرمینیا کے دارالحکومت یریفان کے روٹس پر اپنے جہاز چلا رہی ہے۔ ویز ایئر ابوظبی کے فضائی بیڑے میں 'ایئربس '321neo' کے نئے طیارے شامل ہیں۔

مزیدخبریں