سابق وزیر اعلیٰ سندھ کی بیٹی انتقال کر گئیں

08:24 PM, 18 Feb, 2021

کراچی:سابق وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ کی بیٹی اور رکن قومی اسمبلی نفیسہ شاہ کی بہن انتقال کر گئیں۔ اہل خانہ کے مطابق  قائم علی شاہ کی بڑی بیٹی سیدہ نجمہ شاہ کچھ عرصے سے بیمار تھیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ خیرپور میں کل ادا کی جائیگی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری نے سابق وزیر اعلیٰ سندھ قائم علی شاہ اور ڈاکٹر نفیسہ شاہ سمیت جیلانی خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال سابق وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ کے بڑے صاحبزادے سید مظفر علی شاہ دل طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے تھے۔ 

مظفر علی شاہ طویل علالت کے بعد گزشتہ روز کراچی میں انتقال کر گئے تھے، ان کی میت کو بذریعہ ایمبولینس خیرپور پہنچایا گیا۔

مزیدخبریں