ابوظہبی : متحدہ عرب امارات کی وزارت صحت کی جانب سے کئے جانے والے اعلان کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا ویکسین کی مزید 89 ہزار 324 خوراکیں دیدی گئیں ۔ ملک میں اب تک کووڈ 19 ویکسین کی مجموعی طور پر 53 لاکھ 73 ہزار 730 خوراکیں دی جاچکی ہیں ۔
اس طرح قومی سطح پر اس ویکسین کی فراہمی کا شرح بڑھ کر فی 100 افراد میں54.33خوراکیں ہوگئی ہے – کووڈ 19 سے بچاؤ کی اس ویکسین کو فراہمی کا یہ عمل وزارت کے اس منصوبے کے تحت جاری ہے جس میں معاشرے کے تمام ارکان کو اس ویکسین کی فراہمی کی جانی ہے تاکہ ویکسینیشن کے اس عمل سے ملک میں درکار مدافعتی صلاحت حاصل ہوسکے ۔ اس سے اس وائرس وباء کے کیسز کی تعداد کم ہوگی اور اس وائرس کا پھیلاؤ بھی رکے گا – ۔