لندن: ایک اور میدان میں چین نے امریکا کوشکست دے دی ہے۔ چین یورپ کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر بن گیا ہے۔ یورپی یونین کے اعدادوشمار کے مطابق یورپ اور چین کے درمیان اب کورونا کے بعد تجارت اب امریکا اور یورپ کے درمیان تجارت سے بڑھ گئ ہے۔ گزشتہ سال کے دوران چین اور یورپ کے درمیان درآمدات میں 5.6 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جبکہ برآمدات 2.2فیصد بڑھی ہیں۔
امریکا اور یورپ کے درمیان تجارت میں بہت زیادہ کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ امریکا اور یورپ کے درمیان درآمدات 13.2 فیصد اور برآمدات 8.2 فیصد کم ہوئی ہیں۔ چین اور یورپ کے درمیان تجارتی حجم 706 ارب ڈالر رہا ۔ جو یورپ اور امریکا کے درمیان تجارتی حجم سے 37 ارب ڈالر زیادہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق کورونا وبا کے بعد چین کی معیشت میں سالانہ 203 فیصد اضافہ ہوا اور امریکا کی معیشت کورونا کے بعد 3.5 فیصد کمی ہوئی ہے اس وجہ سے چین کو اثرو رسوخ بڑھانے میں مدد ملی ہے۔
یورپین پالیسی سٹڈیز سنٹر کے عہدیدار ڈینئل گراس کا کہنا ہے کہ امریکا سے چین کی طرف تجارت میں اضافہ کوئی سرپرائز نہیں ہے۔