بھارتی اداکارہ دیپکا پوڈکون بھی پاکستانی پارٹی گرل کی مداح نکلیں

07:07 PM, 18 Feb, 2021

بھارتی اداکارہ دیپکا پوڈکون بھی پاکستانی پارٹی گرل کی مداح نکلیں

ممبئی ، بھارتی اداکارہ دیپکا پوڈکون بھی پارٹی گرل کی کاپی کئے بغیر نہ رہ سکیں ۔

پاکستانی پارٹی گرل  دنانیئر مبین کی ویڈیو کیا وائرل ہوئی ہر کسی کو اسی انداز میں ویڈیو بنانے کی سوجھنے لگی ۔ دنا نیئر کی ویڈیو کو پاکستان اور بھارت میں ہزاروں لوگوں نے کاپی کیا ۔ 

دنا نیئر کی ویڈیو کو کاپی کرنے والوں میں عام پبلک سمیت کھلاڑی اداکار ادارے سب شامل ہیں ۔ ویڈیو کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے ٹاپ بھارتی ستاروں نے بھی اس ویڈیو کو کاپی کیا جن میں اداکار شاہد کپور ، رندیپ ہودا کے بعد اداکارہ دپیکا پڈوکون نے بھی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شیئر کی ۔

دپیکا پڈوکون کی جانب سے انسٹا گرام پر شیئر کی گئی ایک تصویر پر لکھا گیا کہ 'یہ ہم ہیں'، دوسری پر لکھا کہ 'یہ ہمارا گھوڑا ہے' اور تیسری تصویر کے کیپشن پر اداکارہ نے لکھا کہ 'اور یہ ہماری پاری ہو رہی ہے'۔

مزیدخبریں