لاہور، پاکستان سپر لیگ سکس کی ایک ہی روز میں 40 ہزار ٹکٹیں بک گئیں ۔
پاکستان سپر لیگ سکس کا جادو سرچڑھ کر بولنے لگا ۔ ٹیموں کا زورشور ایک طرف عوام بھی کسی سے پیچھے نہیں ۔ 24 گھنٹے میں چالیس ہزار سے زائد ٹکٹیں فروخت ہوگئیں ۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شیڈول میچز کی وی آئی پی، فرسٹ کلاس اور پریمئم ٹکٹیں فروخت ہو گئیں جبکہ جنرل انکلوژر میں شامل 5 سو، ایک ہزار اور 2 ہزار والی چند ٹکٹیں ہی باقی رہ گئی ہیں۔
پی ایس ایل سیزن 6 کے صرف 8 میچز میں 5 سو روپے والی ٹکٹیں مختص کی گئی ہیں جبکہ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میچ نمبر 4، 5، 6، 12 اور 15 میں 5 سو روپے والی ٹکٹیں رکھی گئی ہیں۔
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں 5 میچز کی مجموعی طور پر 5 سو روپے والی 907 ٹکٹیں باقی رہ گئیں جبکہ قذافی اسٹیڈیم میں میچ نمبر 21، 29 اور 30 میں 5 سو روپے والی ٹکٹیں مختص ہیں۔
قذافی اسٹیڈیم لاہور میں 3 میچز کی 5 سو روپے والی صرف 24 ٹکٹیں بچ گئی ہیں۔