سکردو:گلگت بلتستان کےو زیر سیاحت نا صر علی خان نے علی سد پارہ سمیت دیگر کوہ پیمائوں سے متعلق اہم خبر دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ،پاک فوج اور محمد علی سد پارہ کے لواحقین اب اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ علی سد پارہ اور دیگر کوہ پیما اب اس دنیا میں نہیں رہے ۔
وزیر سیاحت نے کوہ پیمائوں سے متعلق تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پاک فوج اور حکومت کی 13 روزہ کوششوں کے باوجود علی سد پارہ اور دیگر کوہ پیمائوں سے متعلق کوئی معلومات نہیں ملیں ،حکومتی اداروں نے ڈھونڈنے کی بہت کوشش کی تاہم ناکام رہیں ،انہوں نے کہا علی سد پارہ اور ان کے بیٹے سا جد سد پارہ کو سول اعزاز سے نوازا جائے گا ۔
وزیر سیا حت گلگت بلتستان کا کہنا تھا کہ پاکستانی مایہ ناز کوہ پیمائوں کی خدمات کو مدنظر رکھتے ہوئے وفاقی حکومت سے سفارش کرینگے کہ سکردو ائیر پورٹ کو علی سد پارہ کے نام سے منسوب کریں، جب کہ مایہ ناز کوہ پیما کے نام سے کوہ پیمائی کی تربیت کے لیے سکول بھی قائم کیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت قومی ہیرو کی خدمات کو سلام پیش کرتی ہے، علی سدپارہ کے بچوں کی مالی اور اخلاقی معاونت کی جائے گی جب کہ انہیں سکالر سپش دی جائیں گی جب کہ کوہ پیمائی کے دوران حادثات کا شکار ہونے والے کوہ پیمائوں کے اہل خانہ کی مالی امداد کے لیے قانون بنایا جائے گا۔