نوشہرہ ورکاں میں اندھے قتل کا سراغ مل گیا

02:00 PM, 18 Feb, 2021

 نوشہرہ ورکاں میں چند روز قبل قتل ہونے والے نوجوان کے اندھے قتل کا سراغ مل گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل  نواحی گاؤں عابد آباد کے 22سالہ نوجوان کےسر میں گولی لگی لاش برآمد ہوئی تھی ، بعدازاں  جس کی شناخت  ارباز کے نام سے ہوئی ۔

ابتدائی طور پر ارباز کے قتل کا مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ، تاہم  جب پولیس نے اس معاملے کی تحقیقات شروع کیں تو یہ انکشاف ہوا کہ ارباز کو اس کے دوست ابو سفیان نے قتل کیا ۔

مقتول ارباز اپنے دوست ابو سفیان کو  علاقے کی ایک  دوشیز ہ عطیہ کے ساتھ ناجائز تعلقات رکھنے سے منع کیا تھا جس کا ملزم کو رنج تھا۔

ابوسفیان نے  اپنا غصہ نکالنے کے لیے نوجوان لڑکی عطیہ کے کہنے پر ارباز کو اپنے گاؤں بلا کر فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا اور آلہ قتل سمیت موقع سے فرار ہو گیا ۔

پولیس حکام کا کہناہے کہ انہوں نے سائنٹیفک طریقہ کار کو بروئے کار لاتے ہوئے ملزمان کو گرفتارکر لیا ہے ۔ اور دوران تفتیش  ملزمہ عطیہ اور ملزم ابوسفیان نے عتراف جرم  بھی کرلیا ہے۔

ملزمہ عطیہ کو جیل بھیج دیا گیا ہے، جبکہ ملزم ابوسفیان  کو جسمانی ریمانڈ پر تھانہ نوشہرہ ورکاں کی حوالات میں بند ہے جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزیدخبریں