نیویارک : ریسلنگ کے اکھاڑے، اور فلمی دنیا میں ایکشن سے بھرپور اسٹنٹ دکھانے کے بعد 'دی -راک' نے وائٹ ہاؤس میں انٹری کی ٹھان لی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق 'دی -راک ' کے نام سے مشہور ہالی وڈ اسٹار اور ریسلر 'ڈوین-جانسن' کا ایک انٹرویو کے دوران کہنا ہے کہ اگر ان کے مداح ان کو سیاست میں دیکھنا چاہتے ہیں تو وہ مستقبل میں صدارتی انتخابات کو مسترد نہیں کریں گے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ ملک کو ایک مختلف نہیں بلکہ بہتر قیادت کی ضرورت ہے اورلوگوں کا خیال رکھنا انہیں اچھا لگتا ہے ۔
دی راک کو سب سے زیادہ شہرت ریسلنگ مینیا سے ملی تھی ، ان کے سٹائل کو دیکھنے کے لاکھوں کی تعداد میں لوگ ٹی وی سکرینوں پر جمع ہوجاتے تھے ۔
تاہم عالمی وبا نے جہاں دیگر کئی اہم ترین شخصیات اور عام انسانوں کی زندگی پر اثر ڈالا ہے ، معروف ریسلر بھی اس سے نہیں بچ سکے ہیں ۔
واضح رہے کہ ریسلر ہالی ووڈ کے ایکٹر بننے والے دی راک نےستمبر کے مہینے میں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام میں بتایا تھا کہ وہ اور ان کی اہلیہ اور دو بچے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے بعد اب مکمل صحت یاب ہوگئے ہیں ۔