پی ایس ایل فائیو کے افتتاحی میچ کے ٹکٹ انتہائی سستے کر دیے گئے

10:59 PM, 18 Feb, 2020

کراچی: پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) فائیو کے افتتاحی میچ کی ٹکٹیں سستی کر دی گئیں۔


پی ایس ایل فائیو کے افتتاح میچ کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کے 2انکلوژرز کے ٹکٹوں کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔ ڈھائی ہزار روپے مالیت والے ٹکٹ اب 15 سو روپے میں دستیاب ہوں گے جبکہ فرسٹ کلاس انکلوژر نسیم الغنی اور اقبال قاسم انکلوژر کے ٹکٹوں کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی ہے۔

ترجمان کوریئر کمپنی کے مطابق کم قیمتوں کی حامل ٹکٹ خریدنے والے شہری افتتاحی تقریب دیکھنے کےاہل نہیں ہوں گے اور شہری سستی ٹکٹ خرید کر صرف افتتاحی میچ دیکھ سکیں گے۔شہری نجی کوریئرکمپنی کے ملک بھرمیں قائم فرانچائز سے ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔

مزیدخبریں