بھارت کے مرکزی وزیر راج سنگھ نےبیروزگاری ختم کرنے کا منفرد نسخہ بتادیا

05:51 PM, 18 Feb, 2020

نئی دہلی: بھارتی وزیر مملکت برائے مویشی پروری اور ڈیری گری راج سنگھ نے بیروزگاری ختم کرنے کا منفرد نسخہ پیش کر دیا۔لکھنﺅ میں ایک بینک کا افتتاح کرتے ہوئے انہوں نے بیروزگاروں کو گائے کا گوبر اور پیشاب فروخت کرنے  کا مشورہ دے ڈالا، انہوں نے کہا کہ نوجوان چار گائے پال کر ان کے گوبر اور پیشاب سے سال میں بیس لاکھ روپے کما سکتے ہیں۔

مودی کی قیادت میں بھارت ترقی کی شاہراہ پر تیزی سے گامزن ہے، اب تو آپ چار گائے پال کر ان کے گوبر اور پیشاب سے سال بھر میں بیس لاکھ روپے کما سکتے ہیں۔ دودھ کا منافع تو الگ ہے جب کہ ایک کلو گوبر سے بھی بیس روپے کمائے جاسکتے ہیں لیکن کچھ لوگ میرے اس بیان پر کہیں گے کہ گری راج پاگل ہے۔انہوں نے کوآپریٹو بینکوں کو مشورہ دیا کہ وہ کسانوں کو قرض کے طور پر نقد رقم کے بجائے بچھڑا اور چارہ دیں۔ ملک میں کھانا تو سب چاہتے ہیں لیکن کھیتی باڑی کوئی نہیں کرنا چاہتا، آج کھیتی باڑی منافع کا سودا نہیں رہ گیا لیکن مودی حکومت اسی کھیتی باڑی کو منافع کی طرف لے جانے کی کوشش کر رہی ہے۔

اگر نہرو بھارت میں طویل عرصے تک رہتے تو یہاں مویشی پروری اور ماہی پروری جیسے کاروبار کی صورت حال کافی خراب ہوجاتی، مودی حکومت گائے کے گوبر اور پیشاب سے نئے پروڈکٹ بنانے پر خاصا زور دے رہی ہے۔ اس مقصد کے لیے اس نے گزشتہ برس قومی گائے کمیشن قائم کیا تھا۔

مزیدخبریں