ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا، اہلکار شہید

01:24 PM, 18 Feb, 2020

ڈیرہ اسماعیل خان: کلاچی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے کے نتیجے میں ایک اہلکار شہید جب کہ 2 زخمی ہو گئے۔ یونین کونسل مڈی میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہو گیا جس کے نتیجے میں موبائل میں موجود ہیڈ کانسٹیبل شہید جب کہ 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔

سیکیورٹی حکام کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق پولیس موبائل کو سڑک کنارے پہلے سے نصب بارودی مواد کے ذریعے نشانہ بنایا گیا ہے۔ شہید ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل کا نام ریاض جب کہ زخمیوں میں ہیڈ کانسٹیبل شکیل اور ڈرائیور عطاء اللہ شامل ہیں۔ علاقے کو ہر قسم کی آمد و رفت کے لئے بند کر دیا گیا جب کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے سرچ آپریشن بھی جاری ہے۔

مزیدخبریں