اسلام آباد: پارلیمنٹ لاجز اسلام آباد میں مریم اورنگزیب کے فلیٹ میں لگی آگ بجھا دی گئی اور فائربر یگیڈ کے عملے نے آگ پر قابو پایا۔ذرائع کے مابق آگ مریم اورنگزیب کو الاٹ فلیٹ نمبر 302 میں لگی آگ کے باعث دھواں اردگرد کے کمروں میں بھی پھیل گیا۔ مریم اورنگزیب کے 2 ملازمین کو بروقت ریسکیو کیا گیا۔
ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سلیم مانڈوی والا بھی پارلیمنٹ لاجز پہنچے جہاں انہوں نے ڈائریکٹر لاجز سے استفسار کیا آگ کیسے لگی جس پر ڈائریکٹر لاجز نے کہا یہ کہنا قبل ازوقت ہو گا کہ آگ کیسے لگی۔ ملازم کے مطابق آگ گیلری میں لگے گیزر سے لگی۔