پی ایس ایل فور ، لاہور قلندر ، کراچی کنگز کے کھلاڑیوں میں لفظی جنگ پر شکایات درج

10:40 PM, 18 Feb, 2019

دبئی : پی ایس ایل فور کے دوران لاہور قلندر اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے گئے میچ کے بعد کھلاڑیوں میں لفظی جنگ کی شکایات درج کرا دی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن فور کے دوران لاہور قلندر اور کراچی کنگز کے درمیان کھیلے  گئے میچ کے بعد کھلاڑیوں میں لفظی جنگ کی شکایات درج کرائی گئی ہیں۔

میچ ریفری روشن مہانما نے کراچی کنگز کے وسیم اکرم ، عماد وسیم اور لاہور قلندر کے محمد عامر کیخلاف کرکٹرز کی فیملیز خاص طور پر خواتین کیساتھ غیراخلاقی زبان استعمال کرنے کی تحریری درخواستیں موصول کی ہیں۔

درخواستوں پر ایونٹ کمیٹی جلد اپنا فیصلہ دے گی جس کے بعد اس معاملے کو مزید دیکھا جائے گا۔

مزیدخبریں