ممبئی : بھارت کی معروف میوزک کمپنی ٹی سیریز نے بھارتی انتہا پسند جماعت کی جانب سے دھمکیوں کے بعد پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کے گانے بارشوں کو یوٹیوب کے پیج سے ہٹا دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بھارت کی انتہا پسند جماعت مہاراشٹرا نرومن سینا کی جانب سے پلوامہ حملے کے بعد بھارت کی میوزک کمپنیوں کو دھمکیوں کا سلسلہ شروع کر دکھا ہے ۔
انتہا پسند جماعت نے میوزک کمپنیوں کو دھمکیاں دی ہیں کہ اگر انھوں نے پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ کام بند نہ کیا تو ہم پھر اپنے انداز سے کام کو بند کرائیں گے۔
دھمکیوں کے بعد ٹی سیریز نے حال ہی میں پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کیساتھ ریکارڈ کیا گیا گانا بارشیں اپنے یوٹیوب پیج سے ہٹا دیا ہے۔