اسلام آباد: ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سعودی عرب اورپاکستان تاریخی رشتوں میں بندھے دوست ہیں، سعودی ولی عہدکادورہ دونوں ممالک کی دوستی مزیدمضبوط کریگا۔
تفصیلات کے مطابق ، ایوان صدر میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے اعزاز ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت ڈاکٹرعارف علوی نے کہا کہ ولی عہدکے اعزازمیں ظہرانے کااہتمام میرے لئے بڑا اعزازہے سعودی عرب اورپاکستان تاریخی رشتوں میں بندھے دوست ہیں، سعودی ولی عہدکادورہ دونوں ممالک کی دوستی مزیدمضبوط کریگا۔
صدرمملکت نے ولی عہد کو سعودی فرماں روا شاہ سلمان کی دورہ پاکستان کی دعوت کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب دوستی مذہب اورثقافت پرمبنی ہے،سعودی عرب کی محبت پاکستانی عوام کے دلوں میں ہے۔
ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پاکستان میں سیاحت کے بے پناہ مواقع ہیں،پاک سعودی سپریم کونسل کاقیام انتہائی اہم ہے۔صدر مملکت نے خطاب کے آخر میں ”پاکستان سعودی عرب دوستی زندہ باد“کا نعرہ بھی لگایا۔