اسلام آباد: سعودی ولی عہد محمد بن سلمان ایوان صدر میں تقریب میں شرکت کیلئے وزیراعظم ہاؤس سے ایوان صدر وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ روایتی بگھی میں سوار ہو کر پہنچے۔
شہزادہ محمد بن سلمان صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے ملاقات کریں گے اور ایوان صدر میں سعودی ولی عہد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا جائے گا۔
ایوان صدر میں تقریب میں ولی عہد کو ’نشان امتیاز‘ کا ایوارڈ دیا جائے گا۔