اسلام آباد: سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کے ثمرات ملنے لگے۔ قیدیوں کی رہائی کے بعد پاکستانیوں کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری آ گئی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا عازمین حج کی امیگریشن اب پاکستان میں ہی ہو گی اور اس سال 29 ہزار عازمین حج کی کراچی ایئرپورٹ پر ایمیگریشن ہو گی۔
اس سے قبل وفاقی وزیر فواد چودھری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں قید اکیس سو سات پاکستانیوں کی فوری رہائی کا حکم دے دیا ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم کی درخواست پر رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔
گزشتہ رات عشائیے کے دوران میں نے معزز مہمان سے سعودی عرب میں موجود 25 لاکھ پاکستانیوں کے مسائل کا ذکر کیا تھا۔ جواب میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ‘‘مجھے سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر سمجھیں’’ ہم پاکستان کے حالات کو نظر انداز نہیں کر سکتے ہیں جو ممکن ہوا وہ کریں گے۔