اسلام آباد: سعودی عرب کا پاکستانکیلئے ایک اور بڑا اعلان۔ فواد چودھری نے ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی عرب میں قید اکیس سو سات پاکستانیوں کی فوری رہائی کا حکم دے دیا ہے۔ وفاقی وزیر نے مزید بتایا کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم کی درخواست پر رہائی کا حکم جاری کیا ہے۔
As a sequel to Prime Minister of Pakistan request, His Royal Highness the Crown Prince of KSA Mohammad Bin Salman has ordered the immediate release of 2107 Pakistani prisoners Saudi Jails. #CrownPrinceinPakisatan #KSAPakistanNewEra
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 18, 2019
گزشتہ رات عشائیے کے دوران میں نے معزز مہمان سے سعودی عرب میں موجود 25 لاکھ پاکستانیوں کے مسائل کا ذکر کیا تھا۔ جواب میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ‘‘مجھے سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر سمجھیں’’ ہم پاکستان کے حالات کو نظر انداز نہیں کر سکتے ہیں جو ممکن ہوا وہ کریں گے۔