پاکستان نے بھارت سے ہائی کمشنر کو واپس بلا لیا

12:07 PM, 18 Feb, 2019

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت میں تعینات اپنے ہائی کمشنر کو واپس بلا لیا۔ ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے پاکستانی ہائی کمشنر کی واپسی کی اطلاع دی۔

ڈاکٹر فیصل نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ پاکستان نے بھارت میں تعینات اپنے ہائی کمشنر سہیل محمود کو مشاورت کے لیے طلب کر لیا ہے اور وہ آج صبح ہی نئی دلی چھوڑ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد بھارتی حکومت حملے میں پاکستان کے ملوث ہونے کے الزامات عائد کر رہی ہے جب کہ بھارت میں ہندو انتہا پسند جماعتوں نے میوزک کمپنی کو پاکستانی گلوکاروں کے ساتھ کام کرنے سے بھی روک دیا ہے۔

مزیدخبریں