سعودی ولی عہد کے طیارے کی خصوصیات جان کر دنگ رہ جائیں گے

11:32 AM, 18 Feb, 2019

اسلام آباد: سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اپنے غیر ملکی دوروں کے لیے شاہی طیارہ بوؤنگ 747 جمبو جیٹ ہی استعمال کرتے ہیں ، اور گزشتہ روز بھی پاکستان اسی طیارے پر آئے ۔ تاہم بہت کم لوگ اس طیارے کی خصوصیات جانتے ہیں ۔

چلیں ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ اس جمبو جیٹ طیارے کی کیا خصوصیات ہیں ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق محمد بن سلمان نے اپریل 2018 میں امریکہ کا تین ہفتوں کا دورہ کیا اور اس دوران بھی انہوں نے اسی طیارے کا استعمال کیاتھا ۔ اس طیارے میں ایک بڑا میٹنگ روم ،بڑے سائز کی ٹی وی سکرین ، ٹی وی لانج، چہل قدمی کے لیے کوریڈور، خوبصورت اور وسیع بیڈروم اور اس کے ساتھ فرنشڈ واش روم بھی ہے ۔

جہاز میں تازہ کھانا بنانے کے لیے بہترین لگژری قسم کا کچن موجود ہے ۔ شہزادہ محمد بن سلمان کے  پرسنل سٹاف کے لیے انتہائی آرام دہ سیٹیں بھی لگی ہیں ۔ طیارے کی سیکیورٹی کے حوالے سے زیادہ معلومات فراہم نہیں کی گئیں تاہم ماہرین کے مطابق ہائی سیکیورٹی طیارہ ہے جو کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمنٹے کی صلاحیت رکھتا ہے ۔  

مزیدخبریں