'سعودی ولی عہد نے خود کو پاکستان کا سفیر کہہ کر پاکستانیوں کے دل جیت لیے'

10:36 AM, 18 Feb, 2019

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے خود کو پاکستان کا سفیر کہہ کر پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ جب انہوں نے سعودی شہزادے سے کہا کہ سعودی عرب میں کام کرنے والے 25 لاکھ پاکستانیوں سے اس طرح برتاؤ کیا جائے جیسے وہ آپ کے لوگ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ان کے کہنے پر شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ مجھے سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر تصور کیا جائے۔

مزیدخبریں