کرس گیل کا ورلڈ کپ کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان

09:52 AM, 18 Feb, 2019

لاہور: ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین کرس گیل نے ورلڈ کپ 2019 کے بعد ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لینے کا اعلان کر دیا ہے۔

مشہور ویسٹ انڈین بیٹسمین کرس گیل نے ورلڈ کپ 2019 کے بعد ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر منٹ کا اعلان کیا ہے لیکن وہ فرنچائز کرکٹ کے لیئے دستیاب ہوں گے۔

35 سالہ گیل نے 284 میچز میں 23 سنچریز کی مدد سے 10 ہزار رنز بنا چکے ہیں اور انہوں نے 1999 میں ڈیبیو کیا تھا۔

ریٹائر منٹ کے اعلان کے بعد بارباڈوس میں ایک انٹرویو میں کرس گیل نے کہا ہے کہ وہ دنیا میں کرکٹ کے عظیم ترین کرکٹر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیئے کہ وہ اب بھی یونیورس بوس ہیں اور یہ اعزاز قبر میں جانے تک انہی کے پاس رہے گا ۔

کرس گیل نے کہا کہ وہ اب اسٹینڈز میں بیٹھ کر نوجوان کرکٹرز کو دیکھنا چاہتے ہیں ان کی خواہش ہے کہ کیرئیر کا اختتام ورلڈ کپ کی جیت کے ساتھ ہو اور اس کے لئے وہ اپنا پورا زور لگائیں گے۔

مزیدخبریں