سعودی عرب نے اربوں ڈالر کی مزید سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کردیا

09:46 AM, 18 Feb, 2019

اسلام آباد:سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ  20 ارب ڈالر کے معاہدے سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ ہیں، پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرینگے۔

  تفصیلات کے مطابق ،ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمارا دوست اور بھائی ہے، یہاں آ     کر بے حد خوشی ہوئی ہے۔ پاکستان کیساتھ دوستی اور بھائی چارے کو مزید آگے بڑھائیں گے۔ سعودی عرب پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرے گا۔

 ہمارے لیے پاکستان بہت اہم ملک ہے۔ یقین ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھے گا۔ 20 ارب ڈالر کے معاہدے سرمایہ کاری کا پہلا مرحلہ ہیں، پاکستان میں مزید سرمایہ کاری کرینگے۔

پاکستان کے معاشی و سیاسی ماہرین کے مطابق اب تک خبریں گرم تھیں کہ سعودی عرب پاکستان میں 20 ارب ڈالر تک کی سرمایہ کاری کرنے کو تیارہے مگر سعودی ولی عہد کے بیان سے یہ بات واضح ہوگئی ہے کہ اس 20 ارب ڈالر کی ابتدائی رقم کے بعد پاکستان کو مزید اربوں ڈالر ملنے کا قوی امکان پید ا ہوگیا ہے ۔

جو پاکستان کی معاشی صورت حال میں بہتری کا باعث بنے گااور پاک سعودی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جائیگا۔

مزیدخبریں