بالی ووڈ: معروف بالی ووڈ اداکار رشی کپور نے سوشل میڈیا سے شہرت حاصل کرنے والی پریا پرکاش کو مستقبل کی سٹار اداکارہ قرار دے دیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق رشی کپور نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ وہ اس لڑکی (پریاپرکاش)کے لئے بڑے سٹارڈم کی پیش گوئی کرتے ہیں،انہیں اس بات کا بھی افسوس ہے کہ پریا آن کے دورمیں کیوں نہیں آئیں۔دوسری جانب پریا پرکاش نے رشی کپور کے ٹوئٹ کا جواب کچھ یوں دیا کہ ”پرنس آف رومانس“ کی جانب سے سراہا جانامیرے لئے اعزاز کی بات ہے۔