خواجہ آصف سیاست چھوڑ کر لیکچر ار بننے کے خواہش مند

06:36 PM, 18 Feb, 2018

سیالکوٹ : وفاقی وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دل چاہتا ہے کہ سیاست کوخیرباد کہہ کر درسگاہوں میں جا کر لیکچر دوں،اپنا7 دہائیوں کاتجربہ آپ لوگوں سے شیئر کرناچاہتاہوں۔
سیالکوٹ میں یونیورسٹی میں لیپ ٹاپ تقسیم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اس وقت مشکل دور سے گزر رہاہے،قوم نے متحد ہوکردہشت گردی کا سامنا کیا،سیکیورٹی اداروں نے قربانیاں دےکردہشتگردی کا خاتمہ کیا،ان کا کہناتھا کہ پاکستان پرافغان سرزمین سے حملوں کے پیچھے بھارت ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ سیاست گالی اورتصادم نہیں ،محبت اورخدمت کا نام ہے،ہمیں خواہشوں کی غلامی سے آزاد ہونا ہوگا، خواہشات کا غلام بننا بھی شرک کی ایک شکل ہے،انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عوام نے بنانا ہے،وزیراعظم گالیوں سے نہیں بنتے۔

مزیدخبریں